گیا: مگدھ یونیورسیٹی کے احاطے میں واقع گراؤنڈ میں ریاستی کھیل اتھاریٹی کی جانب سے 58ویں قومی کراس کنٹری اتھلیٹکس چمپئن شپ کا انعقاد ہوا، اس میں 620 کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور کامیاب ہونے والوں کا انتخاب قومی ٹیم کے لیے ہوگا، مختلف دوری کے لیے اس میں مرد وخواتین نے حصہ لیا تھا، ایک روزہ دوڑ چمپیئن شپ کو ایس ایس پی آشیش بھارتی نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر ریاست کے اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ جنہوں نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور ٹاپ 3 میں آنے والوں کو توصیفی سند دے کر اعزاز بخشا، دوڑ کے اس مقابلے میں مختلف عمر کے کھلاڑی شامل تھے، مرد وخواتین نے 10 کلومیٹر کی دوڑ میں حصہ لیا۔ جب کہ انڈر 20 کے لیے 8 کلومیٹر کی دوڑ میں لڑکوں نے حصہ لیا اور اپنے 8 کلومیٹر کی دوڑ کے ہدف کو مکمل کیا، اسی طرح انڈر 20 میں 6 کلومیٹر کے لیے لڑکیاں دوڑیں، اسی طرح انڈر 18 کے لڑکے 4 کلومیٹر اور انڈر 16 لڑکے ولڑکیاں 2 کلومیٹر کے لیے دوڑیں۔
![58ویں قومی کراس کنٹری چمپئن شپ میں 620 کھلاڑیوں نے شرکت کی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/16-01-2024/20518919_th.jpg)
یہ بھی پڑھیں:
نیرا سے تیار ہوئے تلکوٹ کی مانگ بڑھنے لگی
قومی ٹیم کے لیے ہوگا انتخاب
قومی کراس کنٹری اتھلیٹکس چمپیئن شپ میں مختلف زمروں کے لیے دوڑنے والوں میں ٹاپ تھری کا انتخاب ہوا۔ جنہوں نے متعینہ وقت سے پہلے بہتر ڈھنگ سے اپنی دوڑ کو مکمل کیا۔ انہیں آج نہ صرف توصیفی سند سے نوازا گیا بلکہ آج کے مقابلے میں بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب قومی ٹیم کے لیے ہوگا، ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن نے بتایا کہ اس چمپیئن شپ کے لیے پہلے سے تیاری کی گئی تھی۔ خاص کر مگدھ یونیورسٹی کے دوڑ ٹریک کو درست کرکے اس پر پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا تھا، چونکہ ملک کے مختلف ریاستوں کے کھلاڑی یہاں پہنچے تھے۔ اس لیے ان کے رہنے کا بھی انتظام کیا گیا تھا، انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ کھیل اتھارٹی کے مطابق بہترین طریقے سے دوڑنے والوں کا انتخاب قومی ٹیم کے لیے ہوگا۔
کراس کنٹری دوڑ کھیلنے اور دیکھنے کے لیے ایک بہت منفرد اور دلچسپ کھیل ہے، کراس کنٹری سادہ زبان میں کہا جائے تو یہ ایک قسم کی دوڑ ہے۔ 1903 میں پہلی بار کراس کنٹری دوڑ کی شروعات ہوئی تھی، اطلاع کے مطابق گیا میں پہلی بار کراس کنٹری دوڑ ہوئی ہے۔ آج بودھ گیا میں واقع مگدھ یونیورسٹی میں منعقد 58ویں قومی کراس کنٹری چمپئن شپ 2024 کا افتتاح ایس ایس پی آشیش بھارتی نے کیا اور اس دوران ان کے ہاتھوں فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ آنے والے کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔