یوگیش نے کہا کہ طبی ملازمین نے لاپرواہی دکھائی اسی لیے یہاں سے مریض فرار ہوئے۔ حالانکہ ایک مقامی کا کہنا ہے فرار ہوئے لوگوں میں سے 32 افراد واپس آنا چاہتے ہیں۔
معاملہ ارریہ کے نرپت گنج کے تحت فرہی پنچایت کا ہے۔ ایس ڈی او یوگیش نے فرار ہوئے لوگوں کو جلد ہی حراست میں لینے کا حکم دیا ہے۔
گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ کورونا کے پیش نظر جب لاک ڈاؤن ہوا تو گاؤں سے باہر کمانے گئے تمام لوگ اپنے گھر واپس لوٹ آئے۔ اس کے بعد نرپت گنج میں ایک جانچ سنٹر بنایا گیا۔ جہاں باہر سے آنے والے افررد کو کوارنٹین کیا گیا۔ وہاں لوگوں کی جانچ کی جا رہی تھی اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی تھے۔ لیکن کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ کورنٹین سنٹر میں کھانے پینے کی سہولت نہیں جس سے پریشان ہو کر وہاں سے 60 لوگ فرار ہو گئے۔
قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدوروں اور روز کما کر کھانے والوں کو کافی مشکلات ہے۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک دس لاک سے زائد افراد متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 53 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے تقریبا دو لاکھ افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس سے ڈھائی ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے 188 ٹھیک ہو چکے ہیں۔