ETV Bharat / state

آسام، بہار اور مغربی بنگال میں زلزلے کے جھٹکے

author img

By

Published : Apr 28, 2021, 9:27 AM IST

Updated : Apr 28, 2021, 10:31 AM IST

زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔

http://10.10.50.80:6060//finalout3/odisha-nle/thumbnail/28-April-2021/11563353_498_11563353_1619581572659.png
بہار میں زلزلے کے جھٹکے

آج تقریبا سات بج کر 51 منٹ پر ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.4 تھی۔ اس زلزلے کا مرکز آسام کے سونتھ پور میں دکھیاجولی میں تھا۔

اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے آسام کے علاوہ بہار، مغربی بنگال، اروناچل پردیش اور میگھالیہ سمیت شمال مشرق کے مختلف حصوں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

کئی ریاستوں میں زلزلے کے جھٹکے

وزیر اعظم نریندر مودی نے زلزلے کے تعلق سے ٹویٹ کیا کہ انہوں نے اس حوالے سے آسام کے وزیر اعلی سربانند سونوال سے بات کی ہے۔ انہوں نے مرکز کی طرف سے آسام کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اسی کے ساتھ وزیر اعظم نے آسام کے لوگوں کی سلامتی کی لیے دعا کی۔

زلزلے پر وزیر اعظم کا ٹویٹ
زلزلے پر وزیر اعظم کا ٹویٹ

وہیں، آسام کے وزیر اعلیٰ ٹویٹ کیا کہ آسام میں زلزلے کے زبردست جھٹکے محسوس کیے گیے ہیں۔ میں سبھی لوگوں کی سلامتی کی دعا کرتا ہوں اور سب کو الرٹ رہنے کی تلقین کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہر ضلع سے جانکاری اکٹھا کی جا رہی ہے۔

زلزلے پر وزیر اعلی کا ٹویٹ
زلزلے پر وزیر اعلی کا ٹویٹ

بہار کے سیمانچل میں بھی اس زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ سیمانچل کے ارریہ سمیت پورنیہ، کٹیہار، کشن گنج اور کوسی کے مدھے پورا، سہرسہ اور سپول میں بھی زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گیے۔ زلزلہ کا جھٹکا محسوس ہوتے ہی لوگ اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ارریہ کے مولوی ٹولہ، شیو پوری، اے ڈی بی چوک، کالی مندی، آزاد نگر، گیاری، اسلام نگر، رحمت نگر، گاچھی ٹولہ، آشرم محلہ وغیرہ جگہوں پر لوگ بڑی تعداد میں اپنے دکان و مکان سے باہر بڑی تعداد میں اکٹھا دیکھے گئے۔

وہیں، مساجد میں عبادت کر رہے مصلیان بھی تیز جھٹکا محسوس کرتے ہی مساجد سے باہر کھلے میدان میں نکل آئے۔
گزشتہ پندرہ دنوں میں یہ دوسری مرتبہ سیمانچل کے لوگوں نے زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے ہیں.

خبروں کے مطابق ان جھٹکوں سے کچھ مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ابھی تک کسی طرح کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Last Updated : Apr 28, 2021, 10:31 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.