ایکسائز محکمہ کے ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایاکہ بلواہی بس اسٹینڈ کے نزدیک بدھ کی دیر شام گاڑیوں کی جانچ کی جارہی تھی تبھی ایک مینی ٹرک کو لاوارث حالت میں کھڑا دیکھا گیا ۔
مینی ٹرک کی تلاشی کے دوران آلوکی بوری کے نیچے چھپاکر 55 کارٹن میں رکھی گئی 1220 بوتلیں انگریزی شراب کی ضبط کی گئی ہے ۔ برآمد شراب ہریانہ میں تیار کی گئی ہے ۔
ذرائع نے بتایاکہ موقع سے کسی کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے ۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔