ETV Bharat / state

جموئی میں 548 کارٹن انگریزی شراب برآمد، دو گرفتار - ڈاکٹر انعام الحق میگنو

بہار میں جموئی ضلع کے چندر منڈی تھانہ علاقہ سے پولیس نے بدھ کو ٹرک پر لدی 548 کارٹن دیسی شراب کے ساتھ دو اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔

548 cartons of English liquor recovered in Jamui, two arrested
جموئی میں 548 کارٹن انگریزی شراب برآمد، دو گرفتار
author img

By

Published : Jul 15, 2020, 7:53 PM IST

جموئی میں پولیس نے 548 کارٹن دیسی شراب کے ساتھ دو اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر انعام الحق میگنو نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ اسمگلر شراب کی کھیپ چندر منڈی سے ہوئے ہوئے مظفر پور کی جانب لیکر جارہے ہیں۔ اسی بنیاد پر پولیس کی ایک خصوصی ٹیم کی تشکیل کر کے بشن پور گنگٹی استھان کے نزدیک نیشنل ہائی وے نمبر 333 پر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی گئی ہے۔

اس دوران ایک ٹرک کو روک کرتلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران ٹرک سے 548 کارٹن انگریزی شراب برآمد کی گئی۔ میگنو نے بتایاکہ ٹرک ڈرائیور سمرن جیت سنگھ اور خلاصی گرو دیو سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے ان کے پاس سے دو موبائل فون برآمد کیا ہے۔ دونوں پنجاب کے پٹیالہ کے رہنے والے ہیں۔ پولیس ان سے تفتیش کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.