ETV Bharat / state

Free Vocational Course Student got Job: مفت ووکیشنل کورس مکمل کرنے والے طلباء کو ملازمت ملی

author img

By

Published : Aug 11, 2022, 5:14 PM IST

Updated : Aug 11, 2022, 5:36 PM IST

ملک کا نوجوان طبقہ روزگار کے لیے کافی جدوجہد کررہا ہے، ملک میں بے روزگاری کی شرح میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ایسے میں بہار سنی وقف بورڈ کے زیر اہتمام اور آئی سی آئی سی آئی کے تعاون سے ریاست کے اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لیے جاری مفت ووکیشنل کورس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ اس مرتبہ 59 طلباء میں سے 53 طلباء کو ملک کی الگ الگ کمپنیوں میں ملازمت ملی۔ free vocational course

مفت ووکیشنل کورس مکمل کرنے والے 53 طلباء کو ملازمت

پٹنہ: ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے حج بھون کے کانفرنس ہال میں مفت ووکیشنل کورس کے بعد ملازمت حاصل کرنے والے طلباء کے اعزازی پروگرام منعقد ہوا جس میں بہار کے چیف سکریٹری عامر سبحانی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اس موقع پر چیف سکریٹری عامر سبحانی، اقلیتی فلاح کی پرنسپل ڈاکٹر سفینہ، سنی وقف بورڈ کے چیئرمین الحاج ارشاد اللہ کے ہاتھوں کامیاب ہونے والے طلباء کو سند سے بھی نوازا گیا۔

بہار سنی وقف بورڈ کے زیر اہتمام اور آئی سی آئی سی آئی کے تعاون سے ریاست کے اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لیے جاری مفت ووکیشنل کورس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ اس مرتبہ 59 طلباء میں سے 53 طلباء کو ملک کی الگ الگ کمپنیوں میں ملازمت ملی۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سکریٹری محکمہ اقلیتی فلاح ڈاکٹر سفینہ نے کہا کہ یہ منزل نہیں ایک پڑاؤ ہے، اپنے آپ کو باحوصلہ رکھیں اور زیادہ سے زیادہ بلندی پر پہنچنے کی کوشش کریں، یہ زمانہ کمپٹیشن کا ہے، جب آپ اپنی افادیت ثابت کریں گے تبھی آگے بڑھ سکیں گے۔

مفت ووکیشنل کورس مکمل کرنے والے طلباء کو ملازمت ملی

بہار کے چیف سکریٹری عامر سبحانی نے طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کریئر کے آغاز میں جو محنت کر لیتا ہے اس کے لیے بعد کی زندگی آسان ہو جاتی ہے، آپ کو سنی وقف بورڈ کی جانب سے جو مواقع فراہم کرائے گئے آپ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اب روزگار حاصل کرچکے ہیں اور اس کے لیے میں آپ کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں اور روشن مستقبل کی دعا کرتا ہوں۔

کامیاب ہونے والے طالب علم اقبال حسن نے کہا کہ سنی وقف بورڈ کا یہ تاریخی قدم ہے جس نے ہم جیسے طلبہ کو ایک پلیٹ فارم دیا اور اس قابل بنایا کہ ہم محض تین مہینے کے اندر برسر روزگار ہو گئے۔ اس ووکیشنل کورس میں زیادہ سے زیادہ طلباء کو شریک ہونا چاہیے۔

سنی وقف بورڈ کے چیئرمین الحاج ارشاد اللہ نے کہا کہ اس سے قبل دو بیچ مکمل ہوا تھا اور آج تیسرا بیچ مکمل ہوا، ہماری کوشش ہے کہ جو مالی اعتبار سے کمزور طلباء ہیں وہ کم سے کم وقت میں روزگار سے جڑ کر اپنے مستقبل کو سنوار سکیں اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم اس میں کامیاب نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ طلباء کی ٹریننگ آئی سی آئی سی آئی فاؤنڈیشن کے زیر انتظام آئی سی آئی سی آئی اکیڈمی فار اسکلز کے ذریعہ دی جاتی ہیں۔ ووکیشنل کورس میں پانچ مختلف ٹریڈس کی ٹریننگ دی جاتی ہے جس کی مدت صرف تین ماہ ہوتی ہے۔ تین ماہ کے اندر طلباء کو اس قابل بنا دیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی کمپنی میں روزگار کے اہل ہو سکتے ہیں، امید ہے آنے والے دنوں اس ووکیشنل کورس سے زیادہ سے زیادہ طالب علم جڑ کو اپنے مستقبل کو ایک راہ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Independence Day 2022:جنگ آزادی میں ہندو مسلم اتحاد ہی انگریزوں کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا، آل انڈیا ملی کونسل

Last Updated : Aug 11, 2022, 5:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.