ریاست بہار کے مدھےپورہ ضلع ہیڈ کوارٹر کے کالج چوک گولیمبار کے نزدیک بدھ کی سہ پہر موٹرسائیکل پر سوار تین افراد کو ایک سواری بس نے زوردار ٹکر مار دیا، اس دوران 50 سالہ خاتون کو بس نے کچل ڈالا، جس کی وجہ سے خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ ڈرائیور موقع سے بس چھوڑ کر فرار ہوگیا ، جبکہ اس حادثے میں زخمی ہونے والے دو دیگر افراد کو مقامی لوگوں کی مدد سے صدر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
خاتون کی موت کے بعد، مقامی لوگوں نے مشتعل ہوکر کالج چوک کے قریب شدید مظاہرہ کیا۔ مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر ضلعی انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس دوران جس بس سے حادثہ پیش آیا نے مشتعل لوگوں اس میں توڑ پھوڑ کی۔ اطلاع ملنے پر کمانڈو ہیڈ وپن کمار اور دیگر پولیس دستے موقع پر پہنچ گئے اور لوگوں سے بات کرکے معاملہ کو پرسکون کرنے کی کوشش کی، لیکن مشتعل لوگوں نے ان کی بات نہیں مانی۔
اس واقعے میں 50 سالہ رکمنی دیوی سڑک پر گر گئی اور بس رکمنی دیوی کے سر کو کچلتے نکل گئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ اسی دوران پڑوسی دھریندر اور بہو کنچن دیوی شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کوصدر اسپتال لایا گیا۔ جہاں علاج کرایا جارہا ہے۔ ڈاکٹروں نے ابتدائی علاج کے بعد بہتر علاج کے لئے کنچن دیوی کو ہائر سینٹر ریفر کردیا۔ وہیں زخمی دھریندر رشیدیو نے بتایا کہ کنچن دیوی کا شوہر باہر رہ کر مزدوری کا کام کرتا ہے۔ گھر میں کوئی آدمی نہیں تھا اس وجہ سے میں ان دونوں کو اپنی موٹر سایئکل سے علاج کے لئے مدھے پورہ لایا تھا۔
کالج چوک میں تقریباً دو گھنٹے تک صورتحال بدستور کشیدہ رہی۔ لوگوں کو خوف تھا کہ آج یہ غم و غصہ کوئی خطر ناک شکل نہ اختیار کر لے، مقامی دکانداروں نے خوف کے مارے دکانیں بند کردی۔ بہرحال کافی مشقت کے بعدمشتعل لوگوں کو سمجھا کر اطمینان حاصل کرلیا۔