ضلع گیا میں گزشتہ ایک ہفتے سے زبردست گرمی ہے ، دن میں چل رہی گرم ہواؤں نے باشندوں کو پریشان کررکھا ہے ۔ضلع میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41سے 42 ڈگری سیلیس تک پہنچ گئی ہے ۔ایسے میں احتیاط ضروری ہے،اس لیے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج و اسپتال( اے این ایم سی ایچ ) میں پچاس بیڈ کا وارڈ بن کرتیار ہوگیا ہے۔
ضلع میں بڑھتی گرمی ولہر کو دیکھتے ہوئے محکمہ صحت نے تیاری شروع کردی ہے ۔انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج وہسپتال میں ہٹ اسٹروک کے مریضوں کے علاج کے لئے 50 بیڈ محفوظ رکھے گئے ہیں تاکہ وقت پر پریشانی نہیں ہو ۔محکمہ صحت کی طرف سے ہٹ اسٹروک کے مریضوں کے علاج کے لئے مکمل انتظامات کئے جارہےہیں
میڈیکل اسپتال کے نوڈل افسر این کے پاسوان نے بتایا کہ میڈیکل کالج احاطہ کے لکچراربلڈنگ میں 50 بیڈ لگائے گئے ہیں ہیں ۔اس برس ابھی تک میڈیکل میں ایک بھی ہٹ اسٹراک مریض بھرتی نہیں ہوا ہے ۔احتیاطی قدم اٹھائے گئے ہیں ، اس وارڈ میں اے سی بھی لگائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس جون کے ماہ میں ہٹ اسٹروک کے بڑی تعداد میں معاملے سامنے آئے تھے ، مگدھ کمشنری میں ہٹ اسٹروک کی وجہ سے پچاس سے زائد افراد کی موت ہوئی تھی۔