ETV Bharat / state

Five People Died in Rohtas: بہار میں نامعلوم بیماری سے پانچ لوگوں کی موت - Five people died suddenly in Rohtas

روہتاس ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں نامعلوم بیماری کی وجہ سے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق ان تمام لوگوں کی موت نامعلوم بیماری کے باعث ہوئی ہے۔

بہار میں نامعلوم بیماری سے 5 لوگوں کی موت

author img

By

Published : Oct 27, 2022, 11:07 AM IST

پٹنہ: بہار کے ‍ضلع روہتاس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نامعلوم بیماری کی وجہ سے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ ایک اہلکار نے یہ اطلاع دی۔ اہلکار نے بتایا کہ ان تمام افراد کی موت نامعلوم بیماری کے باعث ہوئی ہے۔ مرنے والوں میں دو افراد بدھ پاسوان اور چندن پاسوان کی موت برین ہیمرج سے ہوئی جبکہ دھننجے سنگھ اور سنجے سنگھ کی موت پیٹ اور جوڑوں کے درد کی وجہ سے ہوئی ہے۔ یہ چاروں افراد کارگہار تھانہ علاقے کے تحت آنے والے بدکی کھاری گاؤں کے رہائشی تھے۔ دوسری جانب ایک اور شخص منیش سنگھ جو بابانی پہاڑی کے رہائشی تھے انہوں پیٹ اور جوڑوں میں درد کی وجہ سے دم توڑ دیا۔

گاؤں والوں نے دعویٰ کیا کہ ان دونوں گاؤں میں بڑی تعداد میں لوگ بیمار ہیں۔ ان میں سے کچھ کو نجی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ حالانکہ اس نامعلوم بیماری کے بارے میں کسی کو جانکاری نہیں ہے۔ متوفی منیش سنگھ کے والد جگدیش سنگھ نے بتایا کہ، "میرے بیٹے نے پیٹ اور جوڑوں میں شدید درد کی شکایت کی تھی جس بعد اسے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا، اس کے جسم میں ناقابل برداشت درد تھا۔

مزید پڑھیں:

بدھ اور چندن پاسوان کے والد ارجن پاسوان نے بتایا کہ، "میرے بیٹوں نے شدید سر درد کی شکایت کی اور وہ جلد ہی بے ہوش ہو گئے اور کچھ دیر بعد دونوں کی موت ہو گئی۔" متوفی کے لواحقین نے بغیر پوسٹ مارٹم کے ہی اس کی آخری رسومات ادا کیں۔ روہتاس کے محکمہ صحت کے حکام کو تیز اور ناقابل برداشت درد کی وجہ سے ہونے والی اموات کا علم نہیں ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.