ETV Bharat / state

بھاگلپور میں خصوصی مہم میں 38 بدمعاش گرفتار - سنیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ آشیش بھارتی

بھاگلپور کے سنیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ آشیش بھارتی نے بتایا کہ اس مہم کے تحت ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں میں کئی معاملوں میں فرار چل رہے 38 بدمعاشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

arrested
arrested
author img

By

Published : Sep 20, 2020, 7:51 PM IST

بہار کے بھاگلپور ضلع میں آئندہ اسمبلی انتخاب کے مد نظر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے تحت پولیس نے 38 بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے ۔

بھاگلپور کے سنیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ آشیش بھارتی نے اتوار کو یہاں بتایا 'اس مہم کے تحت ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں میں کئی معاملوں میں فرار چل رہے 38 بدمعاشوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں کئی شاطر بدمعاش بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دو چار پہیا گاڑیوں سے کثیر مقدار میں انگریزی شراب اور دیسی شراب بھی برآمد کی گئی ہے'۔

انہوں نے بتایا 'اس دوران مختلف تھانہ علاقوں سے پولیس نے 28 غیر ضمانتی اور 02 ضمانتی وارنٹیوں کی تکمیل کرائی ہے۔ جبکہ قرقی ضبطی کے 02 معاملوں کا نپٹارہ کیا گیا ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
گھانا: سڑک حادثہ میں چھ فٹ بال کھلاڑیوں کی موت

مسٹر بھارتی نے بتایا 'ضلع کے مختلف حصوں میں غیر قانونی طور سے چل رہے قریب 1257 گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی اور اس دوران بغیر کاغذات والی 136 گاڑیوں سے بطور پر جرمانہ ایک لاکھ 15 ہزار روپے وصول کئے گئے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.