بھاگلپور: ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں ملزمین کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے ایک حصے کے طور پر پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران 35 بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ بھاگلپور کے نگر پولیس سپرنٹنڈنٹ سورن پربھات نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ کئی معاملات میں مفرور 35 مجرمین کو ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کثیر مقدار میں دیسی شراب برآمدکی گئی ہے۔ Miscreants Arrested in Bhagalpur
انہوں نے کہا کہ اس دوران پولیس کی جانب سے مختلف تھانوں کے علاقوں سے 58 قابل ضمانت وارنٹیوں کی تعمیل کرائی گئی ہے، جبکہ قرقی کے دومعاملوں پر عمل در آمد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خصوصی مہم میں 47 بدمعاش گرفتار
پربھات نے بتایا کہ ضلع کے مختلف حصوں میں گاڑیوں کی جانچ کے دوران بغیر کاغذات کی گاڑیوں سے 1,42,500 روپے جرمانے کے طور پر وصول کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں مجرمانہ سرگرمیوں اور شراب کے ناجائز کاروبار کو مکمل روک دیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یو این آئی