ETV Bharat / state

سیلاب سے فصل تباہ - سمستی پور

ریاست بہار کےضلع سمستی پور کے 25 گاؤں سیلاب سے بری طرح متاثر ہوگئے ہیں۔

سیلاب سے فصل تباہ
author img

By

Published : Jul 27, 2019, 5:23 PM IST

اس علاقے میں مسلسل ہونے والی بارش کی وجہ سے بہار کے سمستی پور ضلع کے چار بلاکوں کے تقریباً 25 گاؤں سیلاب سے بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔

بارش کی وجہ سے ضلع میں کوسی، کملا، كریه، باگمتی اور بوڑھی گنڈک ندیوں کے پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے جس سے بتھان، حسن پور، سندھیا اور كليان پور بلاکوں کے تقریباً 25 گاؤں سیلاب سے بری طرح متاثر ہوگئے ہیں۔

ان گاوں کی تقریبا 50 ہزار کی آبادی سیلاب سے متاثر ہوئی اور سینکڑوں ایکڑ زمین میں پھیلی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔

سیلاب کی وجہ سے پورا گاؤں پانی میں تبدیل ہو گیا ہے۔

دوسری طرف بوڑھی گنڈک ندی میں طغیانی کی وجہ سے سمستی پور ڈویژن کے 200 سے زیادہ گھروں میں سیلاب کا پانی داخل ہو نے سے لوگوں کی معمولات زندگی درہم برہم ہو گئی ہے۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انتظامیہ کی جانب سے راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔

دریں اثنا، جنتادل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے رکن پارلیمنٹ اور بہار کے سابق وزیر رام ناتھ ٹھاکر نے آج سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد سمستی پور میں صحافیوں کو بتایا کہ ضلع کے چھ ڈویژن سیلاب سے بری طرح متاثر ہیں۔

Intro:Body:

article

Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.