ریاست بہار کے ضلع گیا میں حکومت کی ہدایت کے مطابق لاک ڈاؤن میں مزید سختی برتی جارہی ہے۔ کسی بھی شخص کو موٹر سائیکل کے ذریعہ سبزی لانے کی بھی اجازت نہیں ہے۔
سبزی یا دیگر ضروری اشیا کی خریداری کےلیے پیدل جانا ہوگا۔ بغیر پاس کے کسی بھی گاڑی کو سڑک پر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ رات کے وقت چیک پوائنٹس پر سختی سے تلاشی لی جارہی ہے۔
کل رات دیر گئے پولیس نے اکیس افراد کو حراست میں لیا جو ایک پک اپ ویان کے ذریعہ سپول جانے کی کوشش کررہے تھے۔
پولیس نے گاڑی کو بھی ضبط کرلیا اور ڈرائیور منوج یادو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس کی جانب سے کی گئی ابتدائی تحقیقات کے مطابق حراست میں لئے گئےافراد سپول ضلع کے رہنے والے ہیں اور وہ روئی کا کاروبار کرتے ہیں۔
پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس دوران ڈرائیور نے بتایا کہ اس نے فی فرد ایک ہزار روپئے کرایہ وصول کیا تھا۔