ETV Bharat / state

بہار میں کورونا کے 274 نئے معاملے - Corornavirus in Bihar

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 274 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد ریاست میں کورونا سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2000 کے قریب پہنچ گئی ہے۔

کورونا متاثرین کی تعداد 2000 کے قریب
کورونا متاثرین کی تعداد 2000 کے قریب
author img

By

Published : May 22, 2020, 5:48 PM IST

اکیس مئی کو کل 211 نئے کیس سامنے آئے تھے۔ اس سے قبل 20 مئی کو کل 197 نئے کیس سامنے آئے تھے۔ بہار میں مزدوروں کی واپسی کے بعد کورونا کا قہر تیزی سے برپا ہوا ہے۔

کورونا مریضوں کی تعداد نے اب تک کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ 211 نئے مریضوں میں 200 محاجر مزدور ہیں۔ ریاست میں کورونا سے 10 موت بھی ہوئی ہے۔

ریاست میں اب تک 593 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست میں کورونا سے متاثرین ایکٹیو مریضوں کی تعداد میں 78 فیصد مزدور کی ہیں، جو دوسری ریاستوں سے آئے ہیں۔ اعداد و شمار پر غور کریں تو گزشتہ چار روز میں ہی مریضوں کی تعداد 667 ہو چکی ہے جبکہ لاک ڈاؤن کے شروعاتی 50 دنوں میں محض 517 مریضوں کی ہی شناخت ہوئی۔ تین مئی کے بعد سے ریاست میں اب تک تقریبا 7 لاکھ مہاجر مزدور بہار آ چکے ہیں۔ اس میں سے 12 ہزار سے زیادہ مشتبہ کے سیمپل لیے جا چکے ہیں۔ اس میں 1200 لوگ کورونا متاثر ملے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس سے ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3583 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے تقریبا 48534 افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 51 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں تین لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے 19 لاکھ سے زائد افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.