اس معاملے میں 18 سالہ نوجوان مکیش کمار کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مقتول کے شوہر اور گاؤں کے ایک اور شخص پر پہلے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ تو وہیں تفتیش کے دوران پہلے ایک بوڑھی عورت نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اس کےشوہر کو قتل کرتے ہوئے دیکھا تھا، لیکن جائے وقوعہ پر گواہ کے ساتھ گہری پولیس تفتیش اور جانچ کے بعد دونوں ملزمین کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا سکا۔
لیکن پولیس کے چھاپے کے پیش نظر مقتول کے محلے کے ایک نوجوان نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور ساتھ ہی استعمال شدہ اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ جس کے بعد ملزم نوجوان مکیش کمار کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔
اس سلسلے میں معلومات دیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ پولیس کیمور دلنواز احمد نے بتایا کہ 3 مئی اتوار کو تھانہ ادھورا کے علاقہ جمونی نار میں 55 سالہ منتوورا دیوی اور شوہر چھوٹےلال رام کو نامعلوم بدمعاشوں نے تیز دھاردار ہتھیار سے قتل ک دیا۔
تفتیش کے دوران جمونی نار کی ایک خاتون نے مقتول شوہر پر قتل کا الزام عاٸد کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کی اس معاملہ میں سب ڈویژنل پولیس آفیسر اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس کو تفتیش کے لئے موقع پر بھیجا گیا۔
جس میں پوچھ گچھ کے دوران خاتون کے قتل معاملہ میں شوہر پر لگایا گیا الزام غلط ثابت ہوا۔ جس کے بعد مقتول کے شوہر نے خود گاؤں کے کچھ لوگوں سے پرانی دشمنی کے بارے میں بتایا تھا۔
پولیس کے لیے یی قتل ایک چیلنج تھا، اس کے لئے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس اور سب ڈویژنل پولیس آفیسر نے تحقیقات کو جاری رکھی تھی، تبھی قابل اعتماد ذرائع سے ملنے والی معلومات کے بعد پڑوسی مکیش کمار والد اروند رام عرف کملا رام کو گرفتار کیا گیا۔
مکیش کمار نے تحقیقات کے دوران بتایا کہ اس کی دونوں بہن ہمیشہ بیمار رہتی تھی۔ ڈاکٹر نے جانچ کے دوران کسی بھی طرح کی بیماری سے انکار کیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ہمیشہ نسخہ کے طور پر پریشان رہتا تھا۔ اس نے جھاڑ پھونک بھی کرایا لیکن کوئی فائدہ نہ ہو سکا۔ جس کی وجہ سے اس نے منتورا دیوی کی دھاردار ہتھیار قتل کر دیا۔
وہیں ملزم مکیش کمار نے اپنا جرم قبول کر لیا اور قتل میں استعمال کیا جانے والا کلہاڑی اور تلوار کو برآمد کر لیا گیا۔ اس معاملے میں ایس پی نے بتایا کہ ملز مکیش کو جیل بھیج دیا گیا۔