ETV Bharat / state

برطانیہ سے بھارت پہنچے 19 افراد پٹنہ میں لاپتہ ہو گئے

برطانیہ میں ان دنوں کورونا وائرس کی نئی قسم کی تشخیص کے بعد انفیکشن کی شرح زیادہ ہو گئی ہے۔ لہذا، بھارت کی جانب سے بھی برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے لیے تازہ ترین ہدایات جاری کی ہیں۔

پٹنہ ہوائی اڈہ
پٹنہ ہوائی اڈہ
author img

By

Published : Jan 5, 2021, 10:46 AM IST

حال ہی میں برطانیہ سے بھارت آئے 19 افراد بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔ دراصل جب صحت عملہ ان سبھی افراد کے گھر پہنچا، تاکہ انہیں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت دی جائے۔ تو پایا گیا کہ یہ سبھی افراد لاپتہ ہیں۔

پٹنہ کی سیول سرجن ویبھا کماری نے کہا 'پٹنہ ہوائی اڈے کی جانب سے ہمیں 23 نومبر سے 31 دسمبر کے درمیان جو بھی مسافر برطانیہ سے بھارت آئے تھے، ان کی لسٹ دی گئی۔ جس کے بعد صحت عملہ نے انہیں لاپتہ پایا۔ گمشدہ افراد کے فون نمبرز پر کال بھی کی گئی، لیکن کوئی جواب نہیں ملا اور ان کے فونز بھی ٹریس نہیں ہو پا رہے ہیں'۔

برظانیہ میں ان دنوں کورونا وائرس کی نئی قسم کی تشخیص کے بعد انفیکشن کی شرح زیادہ ہو گئی ہے۔ لہذا، بھارت کی جانب سے بھی برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے لیے تازہ ترین ہدایات جاری کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
بنارس: دریائے گنگا کی لہروں پر مشاعرہ کا اہتمام

ویبھا کماری نے کہا 'کورونا وائرس کی نئی قسم کو زیادہ مہلک سمجھا جارہا ہے، لہذا ہمیں ان لاپتہ افراد کو جلد سے جلد ڈھونڈنا ہوگا، تاکہ اس وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جائے'۔

انہوں نے کہا ' لاپتہ افراد کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور وبائی امور کے تحت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ہم حکام کو ان کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کی سفارش بھی کریں گے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.