بہار میں جموئی ضلع کے سونو تھانہ علاقہ کے بٹیا چیک پوسٹ سے ایکسائز محکمہ نے آج کار پر لدی 180 بوتل انگریزی شراب برآمد کی ہے ۔
ایکسائز سپرنٹنڈنٹ رجنیش کمار نے یہاں بتایا کہ بٹیا چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی جانچ کے دوران ایک کار کو روکنے کا اشارہ کیا گیا۔
پولیس کو دیکھتے ہی کار پر سوار لوگ فرار ہو گئے۔
کار کی تلاشی کے دوران جھارکھنڈ میں تیار 180 بوتل انگریزی شراب برآمد کی گئی ہے۔
ایکسائز سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔