بنگال، سلی گوڑی کے راستے کشن گنج اور پھر پورنیہ ارریہ ہوتے ہوئے بہار کے مختلف اضلاع میں شراب و دیگر منشیات کی بڑی کھیپ داخل ہو رہی ہے۔
غور طلب یہ بھی ہے کہ دوسری ریاستوں سے بہار میں داخل ہونے والی شراب کے اس کھیپ کو کئی ٹول ٹیکس سے ہوکر گزرنا پڑتا ہے، پھر یہ وہاں سے کیسے پار کرتے ہیں۔
ارریہ کے بانسباڑی گاؤں میں نگر تھانہ کے ذریعہ چھاپہ ماری کر کے 1670 بوتل ممنوعہ کف سیرپ کو برآمد کیا گیا ہے۔ اس تعلق سے ٹاؤن ڈی ایس پی پشکر کمار نے آج نگر تھانہ میں صحافیوں سے روبرو ہوتے ہوئے یہ معلومات فراہم کی۔
پشکر کمار نے بتایا کہ نگر تھانہ ایس ایچ او سنیل کمار کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نگر تھانہ حلقہ کے بانسباڑی گاؤں میں کسی کے گھر پر کافی مقدار میں نشیلی ادویات دکھائی دی ہے، اطلاع ملتے ہی گزشتہ دیر شب ایس ایچ او سنیل کمار کی قیادت میں بانسباڑی وارڈ نمبر 7 کے باشندہ محمد قاسم ولد محمد تاج الدین کے گھر پر چھاپہ ماری کی گئی۔
چھاپہ ماری کے دوران 11 کارٹون میں بند 1670 کف سیرپ کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی، جس کی مارکٹ میں لاگت دو لاکھ روپے کے قریب ہے، جبکہ چھاپہ ماری کی بھنک لگتے ہی تسکر محمد قاسم گھر چھوڑ کر فرار ہو گیا، قاسم کو بھی پکڑنے کے لئے مسلسل چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:
اقلیتوں کوجلد ملے گا سبسیڈی کے ساتھ 10 لاکھ روپیے کا لون: زماں خان
اس چھاپہ مہم میں نگر تھانہ ایس ایچ او سنیل کمار کے ساتھ شاہد خان، رتیش کمار سمیت خاتون پولس اہلکار و تھانہ ریزرو پولس بھی شامل تھی۔