ETV Bharat / state

ارریہ: نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی - پڑوس کے لوگوں سے پوچھ گچھ

رفع حاجت کے لیے گئی 16 سالہ لڑکی کے ساتھ عادل رشید نامی شخص نے جنسی زیادتی کی۔

ارریہ: نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی
ارریہ: نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی
author img

By

Published : Jul 9, 2020, 4:37 PM IST

ضلع ارریہ کے جوگبنی تھانہ حلقہ کے امونا پنچایت میں واقع ایک گاؤں میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ پیش آیا ہے، مذکورہ واقعہ کے بعد گاؤں میں ماحول کشیدہ ہو گیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر بتھناہا اوپی کی پولیس پہنچی اور معاملے کی تفتیش کرتے ہوئے اہل خانہ سمیت پڑوس کے لوگوں سے پوچھ گچھ کی۔ کشیدہ ماحول کو دیکھتے ہوئے گاؤں میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

ارریہ: نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی

متاثرہ کی والدہ بتھناہا تھانہ میں تحریری عرضی داخل کی ہے، عرضی میں انہوں نے لکھا ہے کہ وہ اپنی بڑی بیٹی کے سسرال بیرنگر گئی ہوئی تھی، اس کے گھر میں اس کی 16 سالہ لڑکی تنہا تھی، دیر شب جب اس کی بیٹی رفع حاجت کے لیے باہر گئی تو 35 سالہ عادل رشید نے ہماری لڑکی کے ساتھ پہلے چھیڑ چھاڑ کی اس کے بعد اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

عادل رشید دپول گاؤں کے وارڈ نمبر دس کا باشندہ ہے۔ جنسی زیادتی کے دوران وحشی شخص نے ہماری بیٹی کو دانتوں سے کئی جگہ کاٹ کر زخمی بھی کر دیا۔ معاملہ کے شور و غل کے بعد موقع سے عادل رشید فرار ہو گیا۔

واقعہ کے بعد سے گاؤں میں تناؤ کا ماحول ہے، متاثرہ کی والدہ نے آگے کہا کہ ملزم دبنگ قسم کا ہے، اس لیے آگے بھی کوئی بڑے واقعات کو انجام دے سکتا ہے، اس لیے فرار ملزم کی جلد از جلد گرفتاری ہو۔ ادھر واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ڈی ایس پی منوج کمار نے کہا کہ متاثرہ کو میڈیکل جانچ کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے، پولس معاملہ کے تحقیقات کررہی ہے، قصور وار کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.