ریاست کے محکمہ صحت کے سکریٹری کے ٹویٹر اکاٶنٹ پر جو رپورٹ جاری کی گٸ ہے۔ اس میں کیمور کے پولس لاٸن سے پانچ مثبت مریض پائے گۓ ہیں۔ پانچ مزید نئے کیسیز کے ساتھ۔ اب کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب چین پور میں سات اور بھبھوا میں ایک مثبت مریض ملنے سے پہلے ہی انتظامیہ نے بھبھوا سبزی منڈی ایریا کو سیل کر دیا ہے۔ وہیں چین پور کے پانچ کلو میٹر کے علاقہ کو ریڈ زون میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی صرف امدادی کاموں سے وابستہ افراد کو ہی اس علاقے میں داخل ہونے کی چھوٹ دی گٸ ہے، جس میں صحت کے کارکنان، بینک ورکرز، انتظامی عملہ اور میڈیا پرسن شامل ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے اس متعلق خصوصی ہدایات بھی جاری کۓ ہیں۔
قابلہ ذکر ہے کہ بہار میں اب تک کورونا وائرس سے 228 افراد متاثر ہیں جبکہ اس وائرس سے 2 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 28 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں تقریبا دو لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے سات لاکھ سے زائد افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس سے 24 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 779 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے تقریبا 5210 افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔