صحت محکمہ نے سموار کی دیر رات کو جاری کردہ رپورٹ کی بنیاد پر بتایا کہ پٹنہ ضلع میں سب سے زیادہ17 افراد پازیٹیو پائے گئے ہیں۔
اس کے بعد مونگیر اور سمستی پور میں نو۔ نو ، بھاگلپور ، کشن گنج ، مدھے پورا اور مدھوبنی میں آٹھ ، گیا میں سات ، سپول میں چھ ، ارول ، بیگو سرائے ، کیمور اور شیخ پورا میں پانچ۔ پانچ ، مشرقی چمپارن ، مظفر پور اور سیتامڑھی میں چار۔ چار افراد انفیکشن کی زد میںآئے ہیں۔
اسی طرح جہان آباد اور کٹیہار میں تین ۔تین ، سیوان میں دو اور بکسر ، دربھنگہ ، جموئی ، پورنیہ ، رہتاس ، مغربی چمپارن میں ایک ایک شخص کورونا متاثر پایا گیا ہے۔جس کے بعد ریاست میں کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 9745 ہوگئی ہے ۔ ان میں 30 خواتین شامل ہیں۔