سارن: بہار میں شراب پر پابندی کے باوجود سارن میں زہریلی شراب پینے سے مسلسل اموات ہو رہی ہیں۔ سارن کے مکیر تھانہ علاقے کے پھلوریہ گرام پنچایت میں زہریلی شراب پینے سے اب تک 11 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جن میں سے سات لوگوں کی موت پٹنہ کے پی ایم سی ایچ میں علاج کے دوران ہوئی ہے۔ وہیں 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ Many People Died Due to Toxic Alcohol in Saran
مزید پڑھیں:
زہریلی شراب پینے والے بہت سے لوگ اب بھی چھپرا صدر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ سارن ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے تمام اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک لاش کو بغیر پوسٹ مارٹم کے ہی جلا دیا گیا ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بیمار افراد میں میتھنول زہر کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ Hooch tragedy in Bihar