اس فائنل مقابلے کے موقعے پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کرکٹ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر اور چیف گیسٹ عرفان دلاور بھٹ نے کہا کہ 'آج ہم زنگیر چمپیئن شپ لیگ کا فائنل میچ کھیل رہے ہیں اور اس میں سوپور، بانڈی پورہ اور اس کے آس پاس علاقے سے مختلف کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ 'کم از کم 30 کرکٹ ٹیموں نے اس ٹورنامنٹ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ 'ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لیں اور برے کاموں سے دور رہے، اور میں گزشتہ پانچ برسوں سے سوپور اور دوسری جگہوں پر کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرواتا آرہا ہوں۔
عرفان دلاور نے کہا کہ 'یہ کرکٹ ٹورنامنٹ کافی کامیاب رہا اور نوجوان کھلاڑیوں نے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ 'اس سے قبل بھی جانوارہ سوپور میں ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا فاءنل میچ کھیلا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ترال: نہر پریمیئر لیگ کے فائنل میں پنر زلمی فاتح
عرفان دلاور بھٹ نے مزید کہا کہ 'ان کی دلی خواہش ہے کہ وہ نوجوانوں کے لیے کچھ کریں اور زیادہ سے زیادہ کرکٹ ٹورنامنٹس کو عمل میں لائے۔