ETV Bharat / state

Baramulla Youth Parliament Programme: بارہمولہ میں پہلی بار یوتھ پارلیمنٹ پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : Nov 19, 2022, 7:01 PM IST

بارہمولہ ضلع میں اپنی نوعیت کے پہلے یوتھ پارلیمنٹ پروگرام میں بارہمولہ اور سوپور کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والی طالبات نے موضوع کی نسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ Youth parliament Programme Held in Baramulla

بارہمولہ میں یوتھ پارلیمنٹ پروگرام منعقد

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ’’بارہمولہ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ‘‘ نام کی ایک این جی او کی جانب سے ’’یوتھ پارلیمنٹ‘‘ کے عنوان پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام میں مہمان خصوصی ڈی ڈی سی چیئرپرسن، بارہمولہ، سفینہ بیگ، فوجی افسران کے علاوہ بارہمولہ اور سوپور کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طالبات کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ Several Girls Participated in Baramulla Youth parliament Programme

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے 19 انفنٹری ڈویژن کے جی او سی میجر جنرل اجے چاندپوریا نے پروگرام کے حوالہ سے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس طرح کے پروگرامز جمہوری نظام کو مزید مستحکم بناتے ہیں۔‘‘ انہوں نے پروگرام میں طالبات کی جانب سے بڑھ چڑھ کر شرکت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے منتظمین کی بھی سراہنا کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے پروگرامز سے بچوں کی پنہاں صلاحیتیں ابھر کر سامنے آتی ہیں۔ میجر جنرل نے کہا کہ ’’یوتھ پارلیمنٹ جیسے پروگرامز میں شمولیت کر کے طالبات نے اپنے ہنر کا مظاہرہ کیا اور یہ کافی خوشی آئند ہے کیونکہ یہی ہونہار بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان بچوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے ہم سب کو آگے آنا چاہئے۔‘‘

پروگرام کے منتظم فیضان نے بتایا کہ ’’بارہمولہ ضلع میں یہ اس نوعیت کا پہلا پرگرام ہے اور اس میں کافی بچوں نے شرکت کرکے اپنے ہنر کا مظاہرہ کیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ پروگرام میں طالبات نے موضوع Democracy اور Parliament کی نسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔‘‘ منتظمین نے کہا کہ اس طرح کے مزید پروگرامز مستقبل میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: Army Organized Interaction Programme: فوج کی جانب سے پٹن ڈگری کالج میں اجلاس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.