ETV Bharat / state

Wular Lake In Kashmir وولر جھیل میں واٹر اسپورٹس کے حوالے سے کافی زیادہ اسکوپ ہیں، میر بلقیس

author img

By

Published : Jul 20, 2023, 6:00 PM IST

Updated : Jul 20, 2023, 6:23 PM IST

ایشیا کی میٹھے پانی کی دوسری سب بڑی جھیل وولر دنیا بھر میں اپنی خوبصورتی کے لئے جانی جاتی ہے اور ان دنوں اس جیل کی طرف ملک کے سیاحوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔

wular-lake-has-potential-of-conducting-national-and-international-water-sports-activities
وولر جھیل میں واٹر اسپورٹس کے حوالے سے کافی زیادہ اسکوپ ہے،میر بلقیس

وولر جھیل میں واٹر اسپورٹس کے حوالے سے کافی زیادہ اسکوپ ہیں، میر بلقیس

بارہمولہ(سوپور):ایشیا کی میٹھے پانی کی دوسری سب بڑی جھیل وولر اپنے قدرتی حسن سے مالا مال ہے اور ئی جیل دنیا بھر میں اپنی خوبصورتی کے لئے جانی جاتی ہے۔ ان دنوں اس جیل کی طرف ملک کے سیاحوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ اس وولر جیل کے کنارہ پر ایک گاوں زرمنز ہے اور یہاں کے زیادہ تر لوگ اس وولر سے اپنی روزی روٹی کما رہے ہے۔

اس علاقہ کے زیادہ تر لوگ ماہی گری صنعت سے وابستہ ہیں اور کئی لوگ جھیل وولر میں شکارہ چلا کر اپنی زندگی کا گزارہ کرتے ہیں۔ جموں و کشمیر انتظامیہ اور محکمہ وولر کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے وولر جھیل کو جاذب نظر بنانے کے لیے کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور اسی وجہ سے آج سیاھ اس جھیل کی شیر کرتے ہوئے نظر آرہے ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق سیاحوں کی آمد سے انہیں یہاں روزگار کے مواقع مل گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ واٹر اسپورٹس ایسوسی ایشن بارہمولہ کے مطابق وولر جھیل میں واٹر اسپورٹس کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی کافی کچھ کیا جاسکتا ہے۔ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے انٹرنیشنل ایوارڈ یافتہ میر بلقیس نے کہا کہ وولر جھیل میں واٹر اسپورٹس کے حوالے سے کافی زیادہ سکوپ ہے۔انہوں نے کہا کہ جھیل وولر میں نیشنل اور انٹرنیشنل واٹر چیمپئن شپ ہوسکتی ہے کیونکہ یہ پانی کا کافی بڑا ذخیرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ واٹر اسپورٹس کو فروغ دینے کے حوالے سے وولر جھیل میں ایک چیمپئن شپ کرنے والے ہیں۔

مزید پڑھیں: Illegal and Unseasoned Fishing in Wular افزائش کے موسم میں ولر جھیل میں غیرقانونی ماہی گیری سے آبی حیات متاثر

میر بلقیس نے کہا کہ بارہمولہ ضلع میں واٹر اسپورٹس کافی آگے ہے اور میں چاہتی ہو کہ وولر جھیل اسپورٹس حب بنے تاکہ جھیل کو بہتر ٹیوریزم پروموشن مل سکے۔ وولر جیل میں ان دنوں سیاحوں کے رش کو دیکھ کر مقامی لوگ خوش نظر آرہے ہے۔ لوگوں کے مطابق انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ نے وولر کی تحفظ کے لیے جو اقدامات اٹھائے ہے اس سے وہ کافی مطمئن ہیں۔

Last Updated : Jul 20, 2023, 6:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.