بارہمولہ: دنیا بھر میں اپنی خوب صورتی کے لیے مشہور اور قدرتی حسن سے مالا مال وولر جھیل ایک زمانے میں کافی لوگوں کے لیے روزگار کے ساتھ ساتھ سیاحتی مقام کا منظر پیش کرتی تھی لیکن موجودہ وقت میں یہ وولر جھیل مختلف مقامات پر کافی خراب ہوئی ہے کیونکہ اس وولر جھیل میں جگہ جگہ پر کوڑا کرکٹ جمع ہوا ہے اور اس کی وجہ سے اس کا پانی کافی خراب ہو چکا ہے۔ cleanliness drive
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ اور ضلع بانڈی پورہ کے درمیان ایک گاؤں جس کا نام زر مند( Zurr Manz ) ہے وہاں پر ؤ وولر جھیل کی حالت انتہائی خراب ہے اور آج اس کے چلتے محکمہ وولر کنزرویشن مینجمنٹ اتھارٹی (WUCMA ) اور سیول سوسائٹی زر منز کے اشتراک سے وولر جھیل کے کناروں پر صاف صفائی کی مہم کا آغاز کیا گیا۔
اس دوران ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے وولر کنزرویشن منیجمنٹ اتھارٹی سے وابستہ ایک افسر نے بتایا کہ آج پوری دنیا میں عالمی یوم ماحولیات ( World Environment day) منایا جا رہا ہے اور ہم نے اس گاؤں میں وولر جھیل کے کناروں پر صاف صفائی کی اور مقامی لوگوں کو جانکاری دی کہ اس جھیل کو کیسے بچایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ اس زر منز گاؤں میں زیادہ سے زیادہ لوگ ماہی گیر ہیں اور وہ اسی وولر جھیل پر اپنا روزگار کماتے ہیں لیکن بدقسمتی سے اس جیل کو جگہ جگہ پر کوڑا کرکٹ کے ڈیر میں تبدیل کیا گیا ہے اور وقت کی اشد ضرورت ہے کہ اس جیل کو بچایا جائے۔
اس موقع پر سیول سوسائٹی زر منز کے ایک شخص نے بتایا کہ اس گاؤں کی پوری آبادی اس جھیل سے ہی اپنا روزگار کماتی ہے لیکن موجود وقت میں صورتحال کافی خستہ ہے کیونکہ وولر جیل دن بہ دن دم توڑ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکار کے ساتھ ساتھ ہم لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وولر کے کناروں پر ماحول کو آلودگی سے بچایا جائے۔
انہوں نے بنایا کہ آج ہم نے اس عالمی یوم ماحولیات پر یہ پیغام دیا کہ وولر جھیل کو آلودگی سے ہر حال میں بچانا ہے کیونکہ اگر ایسا نہیں ہوا تو وہ دن دور نہیں کہ ہم اس وولر جھیل کو ہمیشہ کے لیے کھودیں گے۔