ETV Bharat / state

World Wetlands Day بارہمولہ کے سوپور میں ورلڈ وٹلینڈ ڈے تقریب کا انعقاد - سوپور میں ورلڈ وٹلینڈ ڈے تقریب منعقد

کشمیر کےضلع بارہمولہ کے سوپور رکھ ہائگام نامی علاقہ میں وٹلینڈ ڈے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر مشہور سماجی کارکن اور ڈی ڈی سی سنگرامہ عرفان حفیظ لون نے شرکت کی۔

ورلڈ وٹلینڈ ڈے
ورلڈ وٹلینڈ ڈے
author img

By

Published : Feb 2, 2023, 6:15 PM IST

Updated : Feb 2, 2023, 7:39 PM IST

ورلڈ وٹلینڈ ڈے

سوپور: دنیا بھر میں آج یعنی دو فروری کو ورلڈ وٹلینڈ ڈے منایا جا رہا ہے، اسی سلسلہ کی ایک لڑی کے طور پر آج مرکز کے زیر انتظام خطہ جمو ں و کشمیر کےضلع بارہمولہ کے سوپور رکھ ہائگام نامی علاقہ میں وٹلینڈ ڈے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر مشہور سماجی کارکن اور ڈی ڈی سی سنگرامہ عرفان حفیظ لون نے شرکت کی، ان کے علاوہ رکھ ہائگام علاقہ سے وابستہ رینج آفیسر مختار احمد کے ساتھ مذکورہ محکمہ کے دیگر ملازمین نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔

اس دوران پروگرام میں سوپور سے آے ہوے مختلف اسکولز کے بچوں نے بھی شرکت کی اور وٹلینڈ ڈے حوالے سے روشنی ڈالی۔ دراصل رکھ ہائگام وٹلینڈ سوپور کے اس علاقے میں ہے جہاں ہر سال لاکھوں کی تعداد میں مہمان پرندے اس وٹلینڈ میں آتے ہیں اور آج ہائگام علاقہ میں اس وٹلینڈ کے تحفظ کے پیش نظر اس تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ہے۔ اس دوران میڈیا کے نمائندوں ساتھ بات کرتے ہوئے عرفان حفیظ لون نے بتایا کہ آج ہم وٹلینڈ ڈے کو منارہے ہیں،یہ وقت کی ضرورت ہے کہ اس ہائگام وٹلینڈ کو بچایا جائے کیونکہ گزشتہ بیس سالوں سے اس کی حالت کافی ناگفتہ ہے، کیونکہ اس میں لوگ یہاں کچرا ڈالتے ہے اور اس کے علاوہ اس سے ملحق مختلف جگہوں پر بھی لوگوں نے قبضہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رکھ ہائگام وٹلینڈ دنیا کا خوبصورت وٹلینڈ ہے اور حال ہی میں سرکار نے اسے رام سر سائیٹ( Ramsar site ) کے طور پر اعلان کیا ہے اور اب ہماری زمہ داری ہے کہ اس کا تحفظ کیا جائے۔ پروگرام کے دوران وائلڈ لائف ریسرچ کنزرویشن فاؤنڈیشن سے وابسطہ ڈاکٹر میرین نے بتایا ک اس ہائگام وٹلینڈ کو Ramsar site کے طورپر ترجیح دی گئی ہے، اور اب ہم سب کی یہ زمہ داری ہے کہ اس وٹلینڈ کو بچائیں، کیونکہ ہم نے ہی اس کو خراب کیا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف اسکولوں سے آئے ہوئے بچوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ ہم نے اس پروگرام میں شرکت کی،طلبا و طالبات نے کہا کہ ہم اس تقریب کے دروان بہت کچھ جانا ہے اور سیکھا ہے۔

مزید پڑھیں:Poonch Linkup Day منڈی میں پونچھ لنک اپ ڈے کے موقع پر میلہ منعقد کیا گیا

Last Updated : Feb 2, 2023, 7:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.