ETV Bharat / state

اوڑی: گولہ باری میں ایک خاتون ہلاک

ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے دوران گولہ باری میں ایک 40 سالہ خاتون ہلاک ہو گئی۔

uri
uri
author img

By

Published : Jun 12, 2020, 6:22 PM IST

جموں و کشمیرکے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے اڑی میں بھارت اور پاکستان کے بیچ گولہ باری میں ایک 40 سالہ خاتون ہلاک ہو گئی ہے۔

سرکاری زرائع کا کہنا ہے 'اڑی میں ایل او سی کے قریب پاکستانی گولہ باری کی وجہ سے یہ خاتون ہلاک ہوئی ہے، خاتون کی شناخت اختر بیگم زوجہ ظہور احمد چیچی کے طور پر ہوئی ہے'۔

ایس ڈی پی او اڑی جنید ولی نے بتایا 'اختر بیگم گاوں بٹگران کی رہنے والی تھی اور گولہ باری کے دوران اس کی ہلاکت ہوئی ہے۔

گولہ باری میں ایک خاتون ہلاک

زرائع کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے ایک 35 سالہ پروینا بیگم بھی گولہ باری میں زخمی ہوئی ہے جسے ایس ڈی ایچ اڑی میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔

اس بیچ سیلیکوٹ گاوں کے تقریباً پانچ کنبے اپنی جان کی حفاظت کے لیے دوسری جگہ منتقل ہوئے ہیں۔

ایس ڈی ایم اڑی ریاض احمد ملک نے کہا کہ جو لگ سرحد کے پاس کے گاوں سے بھاگ کر آرہے ہیں انہیں گورنمنٹ گرلس ہائر سیکنڈری اسکول اڑی میں رہائش دی جارہی ہے۔

سرحد پر مسلسل گولہ باری کی وجہ سے چرندا، بٹگران، ہتھلانگا، سورا، موتھل، بلکوٹ، سیلیکوٹ، تھجل، تیلاوڑی اور نمبلا کے لوگوں میں خوف و حراس کا ماحول ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.