بارہمولہ: شمالی ضلع بارہ مولہ کے دیوان باغ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے شراب کی دکان پر گرینیڈ پھینکا جو زور دار دھماکے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں چار افراد شدید طورپر زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ایک شخص زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔Gunmen Attack Wine Shop In Baramulla
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کی شام کو بارہ مولہ کے دیوان باغ علاقے میں حال ہی میں قائم کیے گئے ایک شراب کی دکان پرمشتبہ عسکریت پسندوں نے گرینیڈ سے حملہ کیا جس وجہ سے وہاں پر موجود چار افراد زخمی ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر موجود ڈاکٹروں نے ایک کو مردہ قرار دیا جبکہ تین کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:
ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کی شام کو ایک شخص شراب خریدنے کی بہانے دکان پر گیا اور وہاں پر گرینیڈ سے حملہ کرکے راہ افرار اختیار کرگیا۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔