ETV Bharat / state

فوج کا ایل او سی پر اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ - سرچ آپریشن شروع

شمالی کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں فوج نے جمعرات کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پاس اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

اوڑی میں اسلہ اور  گولہ بارود  برآمد
اوڑی میں اسلہ اور گولہ بارود برآمد
author img

By

Published : Jul 23, 2020, 8:22 PM IST

فوج نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے رامپور سیکٹر میں بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر جمعرات کو تین سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا گیا: ’’فوج کو 22 جولائی کی شام دیر گئے ایل او سی پر ہتھیار ائیر ڈراپ (Air Drop) کرنے کی اطلاع ملی۔ اس اطلاع کی بنا پر بارہمولہ میں ایل او سی کے رامپور سیکٹر میں ہتھ لنگا نامی جگہ پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔‘‘

ٹویٹس میں کہا گیا: ’’تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بشمول ایک اے کے 47 اور اس کی میگزینیں، پانچ چینی ساخت کی پستولیں اور ان کی میگزینیں، 24 گرینیڈ اور دیگر جنگی ساز و سامان برآمد کیا گیا۔‘‘

ٹویٹر پر مزید کہا گیا: ’’اسلحہ و گولہ بارود نیا ہے اور اس پر لگی مارکنگ مٹائی گئی ہے۔ اس کو بظاہر سرحد پار سے کشمیر کے میدانی علاقوں میں سرگرم دہشت گردوں کے لئے بھیجا گیا تھا۔‘‘‎

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.