شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے کی سرحد کے پاس بسا گاؤں تاجل وارڈ نمبر 3 میں پینے کے پانی کی شدید قلت سے عوام کو کوکافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا Village Without Drinking Water ہے۔
علاقے کے لوگوں کے مطابقِ ان کی پریشانی اس وقت بڑھ جاتی ہے جب متعلقہ حکام اس مسئلے کو حل کرنے میں کوئی توجہ نہیں دیتے ہیں۔ خواتین کئی میلو دور چل کر نالوں کا گندا پانی لانے پر مجبور ہیں اور اسی پانی کو استعمال کرتے ہیں جس سے بیماریوں کا خطرہ بھی بنا رہتا ہے Drinking water scarcity hits Uri villages۔'
مقامی لوگوں کا کہنا ہے انہوں نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) کے محکمہ، اوڑی سے کئی بار شکایت کی ہے کہ انہیں پانی فراہم نہیں کیا جارہا ہے،جس کی وجہ سے انہیں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان علاقوں میں واٹر سپلائی سسٹم پوری طرح ناکام ثابت ہو رہا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک خاتون نے کہا ''ہمیں پانی کی بہت پریشانی ہے ،ہمیں چھوٹے بچوں کو گھر پر چھوڑ کر یہاں نالے میں پانی کے لئے آنا پڑتا ہے۔''
ایک اور مقامی شخص نے کہا کہ سردیوں کا موسم ہے اور یہ پہاڑی راستہ ہے جو بہت خطرناک ہے ، ہمیں ایک گھنٹہ لگتا ہے یہاں تک آنے میں اور یہاں سے نالے کا پانی لے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہاں سے ہم 10 لیٹر پانی ہی لے جا سکتے ہیں گھر تک پانی بالکل آتا ہی نہیں ہے اگر آئے گا تو بہت ہی کم پانی ہوتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے پورے علاقے میں محکمہ پی ایچ چی نے ایک ہی ملازم رکھا ہے یہاں پہ ملازموں کی بھی کمی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں صبح کام پر جاننے سے پہلے نالے میں سے پانی لا کر گھر پر چھوڑنا پڑتا ہے جسکی وجہ سے پورے علاقے کے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہم ایل جی حکومت اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ صاف پانی مہیا کرایا جائے Provide safe and adequate drinking water ۔
- یہ بھی پڑھیں : Water Crisis In Ganderbal: صفاپورہ بٹہ پورہ میں پینے کا پانی فراہم نہ ہونے پر عوام پریشان
اس سلسلے میں جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے محکمہ کے عہدیداروں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم ان سے رابطہ نہ ہو سکا۔