ETV Bharat / state

بارہمولہ: لڑکیوں کے لیے والی بال ٹورنامنٹ - ٹورنامنٹ میں بارہمولہ نے ٹرافی اپنے نام کی

ٹورنامنٹ میں کشمیر کے مختلف اضلاع سے چھ والی بال کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کی خاص بات یہ تھی کہ یہ ٹورنامنٹ لڑکیوں کے لیے خصوصی طور پر تھا تاکہ زیادہ سے زیادہ لڑکیاں اس میں شرکت کریں۔

Volleyball tournament
والی بال ٹورنامنٹ
author img

By

Published : Nov 12, 2020, 10:45 PM IST

سوپور: کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھتے ہوئے آرمی نے ایک بار پھر اپلونا والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بارہمولہ اور گاندربل کے بیچ کروایا۔ ٹورنامنٹ میں بارہمولہ نے ٹرافی اپنے نام کی۔

والی بال ٹورنامنٹ

اس ٹورنامنٹ میں کشمیر کے مختلف اضلاع سے چھ والی بال کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کی خاص بات یہ تھی کہ یہ ٹورنامنٹ لڑکیوں کے لیے خصوصی طور پر تھا تاکہ زیادہ سے زیادہ لڑکیاں اس میں شرکت کریں۔

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک نوجوان کھلاڑی زویا وانی نے بتایا کہ کشمیر کی لڑکیوں میں ٹیلنٹ میں کوئی بھی کمی نہیں ہے، اگر کمی ہے تو وہ انفراسٹرکچر کی کمی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر کی لڑکیوں کو کھیل کود میں موقع ملنا چاہیے تاکہ ہم اپنے ساتھ ساتھ ہندوستان کا نام روشن کریں۔

یہ بھی پڑھیں: موسم سرما کے دوران کورونا مثبت معاملات میں اضافے کا خدشہ

زویا کا مزید کہا کہ ان کی ٹیم نے آج فائنل میچ جیتا اور جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ ساتھ دس ہزار روپے کا انعام دیا گیا اور ہارنے والی ٹیم کو پانچ ہزار روپے دیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.