شمالی کشمیر North Kashmir کے سوپور قصبہ میں خاتون بزرگ راجہ موج کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ URS Raja Mouj Observed at Sopore آدی پورہ، سوپور میں واقع ان کے آستان عالیہ پر سینکڑوں عقیدت مندوں نے حاضری دی۔
عقیدت مندوں نے رات بھر آستان عالیہ میں درود و اذکار کے ساتھ ساتھ دعائیہ مجالس کا بھی اہتمام کیا۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ 1914 میں راجہ موج کی ولادت ہوئی اور 10مارچ 1989 کو ان کا وصال ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے انتقال کے بعد ہر برس وادی کے مختلف اضلاع سے عقیدت مند ان کے آستان عالیہ پر حاضری دے کر اپنی عقیدت کا اظہار کا کرتے ہیں۔
زائرین نے بتایا کہ راجہ موج ولی صفت خاتون تھیں جن کی حیات میں ہی کئی کرامات کا ظہور ہوا۔
دریں اثنا، عرس مبارک کے موقع پر دور سے آنے والے زائرین کے لیے لنگر کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔