ETV Bharat / state

سوپور میں ’یونائٹ کشمیر‘ نامی این جی او کا صدارتی الیکشن

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 25, 2023, 4:35 PM IST

یونائٹ کشمیر نامی این جی او کے صدارتی انتخابات میں تنظیم کے دیرینہ کارکن عامر کو تین سال تک کے لیے تنظیم کا صدر منتخب کیا گیا۔

NGO
NGO
سوپور میں ’یونائٹ کشمیر‘ نامی این جی او کا صدارتی الیکشن

بارہمولہ (جموں کشمیر) : شمالی کشمیر کے سوپور، بارہمولہ میں ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) یونائٹ کشمیر Unite Kashmirکے انتخابات منعقد ہوئے۔ انتخابات میں تنظیم سے وابستہ دیرینہ کارکن عامر کو صدر منتخب کیا گیا۔ تشکیل شدہ نئی کمیٹی کے ممبران سمیت دیگر اراکین نے اس حوالہ سے سوپور میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ این جی او کے ممبران نے تنظیم اور نو منتخب کمیٹی کا تعارف کرایا جبکہ ممبران کا شکریہ بھی ادا کیا۔

این جی او کے نو منتخب صدر عامر نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’تنظیم، وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں غریب عوام کے لیے کام کر رہی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’تنظیم کو وجود میں لانے کا مقصد ہی مستحق اور غریب افراد کی مدد کرنا ہے، جس میں خاص طور پر ان افراد کی مدد کی جاتی ہے جن کا کوئی قریبی رشتہ دار یا کوئی سہارا نہیں ہوتا۔‘‘

این جی او کا ماننا ہے کہ یونائٹ کشمیر نامی اس غیر سرکاری تنظیم، جو گزشتہ کئی برسوں سے غریب اور مستحق افراد کے لیے کام کر رہی ہے، کو مزید شفاف بنانے کی غرض سے تنظیم کے صدارتی انتخابات کیے گئے اور سوپور سے تعلق رہنے والی عامر کو تین سال کے لئے صدر منتخب کیا گیا۔ نو منتخب صدر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’ہم اس تنظیم کو اور بہتر بنانا چاہتے ہیں کیونکہ ہم کشمیر کے دیگر اضلاع میں بھی کام کرتے ہیں اور ہمارے ساتھ کافی لوگ جڑ رہے ہیں اور اس طرح رضاکارانہ طور پر عوام کی خدمت کر رہے ہین۔‘‘

مزید پڑھیں: سوپور: سوال نامی این جی او کی جانب سے غریبوں میں راشن کِٹ تقسیم

نو منتخب صدر نے مستقبل میں تنظیم کو مزید وسعت دینے اور تنظیم کے بنیادی مقصد ’’غریبوں کو بااختیار بنانے اور ان کی مدد‘‘ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ قابل ذکر ہے کہ عالمی وبا کووڈ19 کے دوران جہاں عام لوگ کافی پریشان اور گھروں میں ہی محصور تھے، یونائٹ کشمیر نے بھی دیگر این جی اوز کی فوڈ کٹس کے ساتھ ساتھ دیگر اہم سامان عوام میں تقسیم کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.