ETV Bharat / state

بارہمولہ: پی پی ای کٹ کا اٹھایا فائدہ، لوٹ لیا بینک - JK news

شمالی ضلع بارہمولہ کے شیر آباد کھور پٹن میں پی پی ای کٹ پہنے تین نامعلوم بندوق بردار نے جموں و کشمیر بینک کی ایک شاخ سے نقدی لوٹ لی ہے۔

بارہمولہ میں دن دھاڑے  بینک لوٹ
بارہمولہ میں دن دھاڑے بینک لوٹ
author img

By

Published : Apr 22, 2021, 6:13 PM IST

Updated : Apr 22, 2021, 8:20 PM IST

ضلع بارہمولہ کے پٹن کے خور شیر آباد علاقے بندوق برداروں نے دن دھاڑے بندوق کی نوک پر جموں کشمیر بینک سے لاکھوں روپیے کی رقم لوٹ لی۔ اس کے علاوہ بندوق بردار سکیورٹی گارڈس کی بندوق بھی لوٹ کر ساتھ لے گئے۔

بارہمولہ میں دن دھاڑے بینک لوٹ

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو پی پی ای کٹ پہنے تین نامعلوم بندوق بردار جموں و کشمیر بینک کی شیر آباد کھور پٹن شاخ میں داخل ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ اسلحہ برداروں نے نہ صرف بندوق کی نوک پر دو لاکھ 86 ہزار روپے لوٹ لئے بلکہ بینک شاخ کی حفاظت پر مامور محافظ سے اس کی 12 بور رائفل بھی چھین لی۔
ذرائع نے بتایا کہ اسلحہ بردار ایک ماروتی کار میں آئے تھے اور جب وہ بینک لوٹنے کے بعد اپنی گاڑی میں بیٹھ گئے تو گاڑی کی چابی کو گم پایا۔
انہوں نے مزید بتایا: 'وہاں موجود لوگوں نے شور مچایا تو اسلحہ برداروں نے اپنی ماروتی کار وہیں پر چھوڑی اور ایک مقامی شخص سے اس کی گاڑی چھین کر موقع سے رفو چکر ہو گئے'۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اسلحہ بردار لٹیروں نے رفو چکر ہونے سے قبل ہوا میں فائرنگ بھی کی۔
انہوں نے بتایا کہ معاملے کی نسبت متعلقہ پولیس تھانے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Last Updated : Apr 22, 2021, 8:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.