ETV Bharat / state

آگ کی واردات میں دو رہائشی مکانات خاکستر

author img

By

Published : Jun 1, 2020, 1:46 PM IST

اوڑی میں ایل او سی پر واقعہ گوالتہ نامی گاﺅں میں آگ کی ایک واردات میں دو رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے۔

آگ کی واردات میں دو رہائشی مکانات خاکستر
آگ کی واردات میں دو رہائشی مکانات خاکستر

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اوڑی سیکٹر میں واقعہ گوالتہ نامی گاﺅں میں آگ کی ایک واردات میں دو بھائیوں کے رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ہفتے کی صبح گوالتہ اوڑی میں عبدالمجید کے رہائشی مکان میں اچانک آگ نمودار ہوئی اور آگ نے مکان کو چند ہی منٹوں میں اپنی لپیٹ میں لیکر راکھ کے ڈھیرمیں تبدیل کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ساتھ ہی عبد المجید کے دوسرے بھائی خادم حسین کا رہائشی مکان تھا جسے آگ نے پھیل کر اپنی لپیٹ میں لیکر خاکستر میں تبدیل کردیا۔ٓ

اگر چہ مقامی لوگ اور پولیس اہلکار جائے موقع پر پہنچے مگر آگ پر قابو نہ پا سکے اور نہ دونوں رہائشی مکانوں میں موجود سامان کو بچاسکے۔

مقامی ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ رسوئی گیس کا خارج ہونا تھا۔ انہو ں نے کہا کہ گوالتہ اوڑی کا یہ علاقہ سڑک سے دور ہے اس لئے بچاﺅ کارروائی کے لئے فائر اینڈ ایمر جنسی سروس کی گاڑی بھی موقعہ پر نہیں پہنچ سکی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.