ETV Bharat / state

Two Houses Gutted in Uri: آتشزدگی میں دو رہائشی مکان، دکان خاکستر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 6, 2023, 3:26 PM IST

شمالی کشمیر کے سرحدی قصبہ اوڑی میں آتشزدگی میں دو رہائشی مکان اور ایک دکان خاکستر ہو گیا جن میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی خاکستر ہو گیا۔ تاہم آتشزدگی میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

آتشزدگی میں دو رہائشی مکان، دکان خاکستر
آتشزدگی میں دو رہائشی مکان، دکان خاکستر

آتشزدگی میں دو رہائشی مکان، دکان خاکستر

بارہمولہ (جموں کشمیر) : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سرحدی قصبہ اوڑی کے چھولا گاؤں میں آگ لگنے سے دو رہائشی مکان اور ایک دکان خاکستر ہو گیا۔ آتشزدگی میں گر چہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ آتشزدگی متاثرین، مقامی باشندوں نے حکام سے فوری امداد اور بازآبادکاری کا مطالبہ کیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اوڑی کے چھولا علاقے میں رہائشی مکان سے اچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے جس نے آناً فاناً ایک اور رہائشی مکان کو اپنی زد میں لے لیا۔ آتشزدگی کے فوراً بعد مقامی باشندوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم آگ اس قدر بھیانک تھی کہ اس نے ایک اور دکان کو اپنی زد میں لے لیا۔ آتشزدگی کی اطلاع مقامی پولیس اور فائر اینڈ ایمرجنسی کی ٹیم کو دی گئی جنہوں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا، تاہم اس دوران دو رہائشی مکان اور ایک دکان اور ان میں موجود املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔

مزید پڑھیں: House Gutted in Uri Fire اوڑی آتشزدگی میں ایک رہائشی مکان خاکستر

آتشزدگی متاثرین کا کہنا ہے کہ آگ کے سبب ہوئے نقصان کا فوری طور پر تخمینہ لگانا مشکل ہے تاہم آگ کے سبب لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہو گیا۔ انہوں نے انتظامیہ سے فوری امداد اور بازآبادکاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر، اوڑی پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.