بارہمولہ: جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں شادی انجام دینے کے سلسلے میں دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں دو بھائیوں کو گرفتار کیا ہے۔
-
Marriage scam busted by Baramulla police, 2 fraudsters arrested.@JmuKmrPolice@KashmirPolice@DIGBaramulla@DCBaramulla@Amod_India@DivyaDev_ips pic.twitter.com/Edvcux8EKy
— Baramulla Police (بارہمولہ پولیس) (@BaramullaPolice) November 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Marriage scam busted by Baramulla police, 2 fraudsters arrested.@JmuKmrPolice@KashmirPolice@DIGBaramulla@DCBaramulla@Amod_India@DivyaDev_ips pic.twitter.com/Edvcux8EKy
— Baramulla Police (بارہمولہ پولیس) (@BaramullaPolice) November 23, 2023Marriage scam busted by Baramulla police, 2 fraudsters arrested.@JmuKmrPolice@KashmirPolice@DIGBaramulla@DCBaramulla@Amod_India@DivyaDev_ips pic.twitter.com/Edvcux8EKy
— Baramulla Police (بارہمولہ پولیس) (@BaramullaPolice) November 23, 2023
پولیس کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس چوکی میر گنڈ کو غلام محمد بٹ ولد محمد شریف بٹ ساکن ڈیسہ ڈوڈہ حال سرینگر کی طرف سے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ اس کو محمد قاسم بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکن ترکولبل پٹن نامی ایک دھوکہ باز نے شادی انجام دینے کے بہانہ پر دھوکہ دیا اور اس سے ایک لاکھ 50 ہزار روپیے لئے۔
انہوں نے کہا کہ 'شکایت کے مطابق جب شکایت گذار نے دھوکہ باز سے جب روپیے واپس مانگے تو ملزم نے اس کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی'۔
بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن پٹن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں۔
مزید پڑھیں:
پولیس ترجمان نے کہا کہ پولیس چوکی میر گنڈ کی ایک پارٹی نے فوری طور کارروائی انجام دیتے ہوئے ملزم محمد قاسم بٹ کو اس کے ساتھی، جو اس کا بھائی بھی ہے، نثار احمد بٹ سمیت گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن پٹن منتقل کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
(یو این آئی)