ضلع بارہمولہ کے سیاحتی مقام درنگ ٹنگمرگ میں آج ایک دلدوز حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی کنبے کے چار افراد پانی میں ڈوب گئے۔ ان میں سے دو افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب سیاحتی مقام درنگ میں سرینگر سے آئی ایک فیملی نالے فیروزپورہ میں فوٹوگرافی کر رہی تھی۔ اسی دوران اچانک پانی کے تیز بہاؤ میں یہ لوگ بہہ گئے۔ اس میں سے دو لڑکیوں کو بچا لیا گیا ہے باقی مزید دو افراد کی تلاشی جاری ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق نالہ فروزپورہ میں اس طرح کے واقعات اکثر پیش آتے ہیں۔ لوگوں کے مطابق یہاں ہوئے حادثے کی ذمہ داری انتظامیہ کی ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ آج کے اس حادثے کی وجہ نالہ پر واقع بجلی پروجیکٹ ہے، جہاں سے اچانک تیز رفتار میں پانی چھوڑا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
Curfew in Pulwama: پلوامہ میں کرفیو نافذ
لوگوں کے مطابق انہوں نے اس سے قبل انظامیہ سے اپیل کی کہ نالہ کے کناروں پر فنیسنگ کی جائے تاکہ انسانی جانیں ضائع ہونے سے بچایا جائے لیکن انظامیہ اس حوالے سے کوئی بھی اقدام نہیں کر رہی ہے۔