شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں اتوار کے روز پولیس نے گھنٹوں کے وقفے میں دو نابالغ لڑکیوں کو بازیاب کرا لیا۔
پولیس نے ایک بیان میں کہا 'آج پولیس اسٹیشن شیری کے اہلکاروں نے بٹمالو سرینگر سے 15-16 سال کی ایک نابالغ لڑکی کو بازیاب کرا لیا اور چند گھنٹوں کے اندر ہی اغوا کار کو گرفتار کرلیا، بچیوں کے والد نے ان کی اغوائی کی درخواست دائر کرائی تھی'۔
یہ بھی پڑھیے
بڈگام: نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک
بیان میں مزید کہا گیا ہے 'اسی طرح کے ایک اور واقعے میں پولیس تھانہ بونیار نے آج ہاپتری کے علاقے سے ایک لاپتہ بچی (تقریباً 15 تا 16 سال کی عمر) کو 24 گھنٹے کے اندر بازیاب کیا۔