ETV Bharat / state

Militants Arrested in Baramulla: بارہمولہ میں دو عسکریت پسند گرفتار

جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ سے دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق عسکریت پسندوں سے اسلحہ و بارود بھی ضبط کیا گیا ہے۔ Militants Arrested in Baramulla

two-let-militants-arrested-in-barmulla-police
بارہمولہ میں دو عسکریت پسند گرفتار
author img

By

Published : Jun 10, 2022, 10:53 PM IST

Updated : Jun 11, 2022, 5:36 PM IST

بارہمولہ: بارہمولہ پولیس نے حال ہی میں لشکر طیبہ نامی عسکریت پسند تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے والے دو نوجوانوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔Militants Arrested in Baramulla

ایس ایس پی بارہمولہ رئیس احمد بٹ نے میڈیا کو اس گرفتاری کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بارہمولہ کے پٹن علاقے میں حال ہی میں عسکریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرنے والے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔

بارہمولہ میں دو عسکریت پسند گرفتار
انہوں نے کہا کہ ’ہمیں گذشتہ ماہ کی نو تاریخ کو ایک رپورٹ موصول ہوئی تھی کہ ارشاد احمد میر ولد عبدالرحمان میر ساکن نہال پورہ پٹن لاپتہ ہوگیا ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کےدوران یہ بات سامنے آگئی کہ اس نے لشکر طیبہ نامی تنظیم میں شمولیت اختیار کی ہے۔موصوف ایس ایس پی نے کہا کہ اس کے بعد ہمیں ایک اور رپورٹ موصول ہوئی کہ زاہد بشیر نامی ایک اور نوجوان لاپتہ ہوا ہے اور تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ اس نے بھی لشکر طیبہ نامی عسکریت پسند تنظیم میں شمولیت اختیار کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی یہی کوشش رہتی ہے کہ تازہ بندوق اٹھانے والوں کو گرفتار کیا جائے اور انہی کوششوں کے نتیجے میں ان دونوں کو گرفتار کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ’ان دو جنگجوؤں کو مقامی لیڈروں اور اقلیتی فرقے کے لوگوں کو نشانہ بنانے کا کام سونپا گیا تھا‘۔ رئیس احمد نے ان دو جنگجوؤں کی گرفتاری کو ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح سے ہم نے جہاں ایک طرف لیڈروں اور اقلیتی فرقے کے لوگوں پر حملے ہونے کی روک کو یقینی بنایا ہے وہیں دو نوجوانوں کو بھی بچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے 2 پستول،18 گولیاں اور تین پستول میگزین بر آمد کئے گئے۔دریں اثنا اس ضمن میں پولیس اسٹیشن پٹن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز پولیس نے سوپور میں ایک ناکے پر چیکینگ کے دوران دو ہائی برڈ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Jun 11, 2022, 5:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.