ETV Bharat / state

سوپور میں گاڑی الٹ جانے سے دو مسافر زخمی - سنگری ٹاپ سوپور سڑک حادثہ

two injured in sopore road accidentسوپور میں ٹریفک حادثے کے دوران دو افراد شدید زخمی ہوئے جن میں سے ایک حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہی۔

سوپور میں گاڑی الٹ جانے سے دو مسافر زخمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 25, 2023, 7:14 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں سنگری ٹاپ پر پیر کو ایک ٹریفک حادثہ میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ کے بعد بچاؤ کارروائی کرتے ہوئے دونوں زخمیوں کو فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال سوپور پہنچایا گیا جہاں ان کی ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں نے زخمیوں میں سے ایک کو بہتر طبی امداد کے لیے سرینگر ریفر کر دیا۔

سب ڈسٹرکٹ اسپتال، سوپور کے ایک ڈاکٹر نے سڑک حادثے میں دو افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دو زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا جن میں ایک کی تشویش ناک صورتحال کے پیش نظر اسے علاج کے لیے سری نگر منتقل کر دیا گیا۔ اس ضمن میں سوپور پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ سڑک حادثے میں ہوئے زخمیوں کی شناخت اقبال نجار اور عمر ذکی کے طور پر ہوئی ہے، دونوں ماڈل ٹاؤن، سوپور کے رہائشی ہیں۔

مزید پڑھیں: Bike Rider Dies سرینگر سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ برسوں سے لگاتار کشمیر کے مختلف اضلاع میں سڑک حادثات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گرچہ محکمہ ٹریفک کی جانب سے ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائے جانے کے لیے کئی اقدامات اٹھائے جاتے ہیں تاہم اس کے باوجود حادثات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔ جموں و کشمیر میں سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر زیادہ اور خطرناک حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ ٹریفک حادثات میں ہر سال یہاں درجنوں افراد کی جانیں تلف ہوتی ہیں جبکہ سینکڑوں زخمی ہو جاتے ہیں۔ ان میں سے بعض افراد عمر بھر کے لیے اپاہج ہو جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.