تفصیلات کے مطابق پولیس نے سوپور کے پانذلہ رفیع آباد کے مقام پر ایک ناکے کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کی تحویل سے 240 گرام چرس بر آمد کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شدگان کی شناخت غلام محی الدین لون ولد عبدالحد لون اور محمد لطیف تانترے ولد محمد سلطان تانترے کے بطور پر ہوئی ہے اور ان کے پاس سے 240 گرام چرس برآمد کیا گیا۔
پولیس نے اس سلسلے میں پانزلہ پولیس اسٹیشن رفیع آباد میں ان کے خلاف کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’علیحدگی پسند سیاست‘ کا مضمون خارج
بتا دیں کہ وادی میں منشیات کا استعمال تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے اور نفسیاتی معالج کہتے ہیں کہ نوجوان افیون، چرس، بھنگ، کئی دوسرے نامعلوم نشہ آور مرکبات کے استعمال کے نتیجے میں جسمانی، نفسیاتی اور جذباتی امراض کا شکار ہوچکے ہوتے ہیں۔
وہیں پولیس بھی اس کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے پولیس ذرائع کے مطابق کہ وادی سے منشیات کو ختم کرنے کے سلسلے میں شروع کی مہم کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کاروئیاں عمل میں لائی جا رہی ہے اور منشیات اسملنگ کو روکنے کے لیے جگہ جگہ پولیس ناکے لگا رہی ہے۔
ادھر منشیات کے متاثرین کے علاج کے لیے وادی کے مختلف علاقوں میں ڈرگ ڈی-ایڈکشن مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ وہیں منشیات سے سماج پر مرتب ہونے والے مضر اثرات سے متعلق ہر ماہ آگاہی پروگرام کا انعقاد کیے جاتے ہیں۔