ETV Bharat / state

سوپور سے عسکری معاون گرفتار - ن ٹی آر ایف تنظیم

گرفتار شدہ عسکری معاون کی شناخت احسان الحق کھانڈے ولد نذیر احمد کھانڈے ساکنہ فیصل آباد سوپور نوپورہ کلاں کے طور ہوئی ہے۔ اس کے قبضے سے گولہ بارود برآمد بھی کیا گیا ہے۔

سوپور سے عسکری معاون گرفتار
سوپور سے عسکری معاون گرفتار
author img

By

Published : Apr 5, 2021, 12:46 PM IST

Updated : Apr 5, 2021, 1:02 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے ماڈل ٹاؤن میں سوپور پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں سے وابستہ ایک نوجوان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق چیکنگ کے دوران ٹی آر ایف تنظیم سے وابستہ ایک زمینی کارکن کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جس کی شناخت احسان الحق کھانڈے ولد نذیر احمد کھانڈے ساکنہ فیصل آباد سوپور نوپورہ کلاں کے طور ہوئی ہے۔ اس کے قبضے سے گولہ بارود برآمد بھی کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں سوپور پولیس نے ایک کیس درج کر کے مزید تفتیش شروع کی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل گزشتہ روز جموں پولیس نے آئی ایس جے کے سے وابستہ ایک عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔

حال ہی میں آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ عسکریت پسندوں کے معاونوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی کیونکہ یہ عسکریت کو پنپنے اور فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

Last Updated : Apr 5, 2021, 1:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.