شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے فروٹ منڈی سوپور میں آج الصبح لاپتہ تاجر کے حق میں احتجاج کیا گیا۔ دراصل اچھبل سے تعلق رکھنے والے 48 سالہ غلام نبی نائکو فروٹ منڈی میں تاجر ہیں۔ 22 ستمبر 2021 کو وہ شوپیان گئے تھے۔ اس کے بعد سے ان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
تاجر کے اہل خانہ نے پولیس اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے غلام نبی نائکو کو جلد سے جلد بازیاب کرایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل کانفرس کو جموں میں بڑا دھچکہ، دیویندر سنگھ رانا پارٹی سے مستعفی
وہیں اس معاملے میں سوپور فروٹ منڈی میں ایک بار پھر احتجاج کیا گیا اور مظاہرہ کرنے والوں نے انتظامیہ اور پولیس سے مدد کی اپیل کی۔