شمالی کشمیر کے ٹریڈرس اور ٹرانسپورٹرس بیوپار منڈل تاریخ احمد مغلوں ضلع بارہمولہ میں ایک پرس کانفرنس منعقد کی جس میں انہوں ٹرڈرس اور ٹرانسپورٹرس کو درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے سرکار سے مطالبہ کیا کہ انہیں گذشتہ 3 سالوں سے نقصان پہنچا ہے۔
میٹنگ میں جرنل سکریٹری بارہمولہ بیوپار منڈل تاریخ احمد مغلوں نے بتایا کہ تجارت پیشہ افراد کسم پرسی کی حالت میں زندگی گزار رہے جبکہ سرکار آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دوکانوں اور گوڈاؤنس میں سامان خراب ہوتا جا رہا ہے جس کے حوالے سے وہ کافی پریشان ہیں۔
ٹرانسپورٹ سے جڑے افراد کا کہنا تھا کہ وادی میں جب بھی حالات خراب ہوں یا اور کوئی وبائی صورتحال پیدا ہو تو سب سے زیادہ متاثر یہاں کی ٹرانسپورٹ انڈسٹری ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بینکوں کے قرضے معاف کیے جائیں تاکہ وہ اپنا کاروبار پھر سے کر شروع کر سکیں۔