ETV Bharat / state

Christmas and Carnival Celebrations at Gulmarg گلمرگ میں کرسمس کا جشن - کرسمس اور نئے سال کی آمد

کرسمس اور نئے سال کی آمد کے پیش نظر محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام گلمرگ میں 9روزہ 'سرمائی کارنیول' بھی منایا جا رہا ہے۔Christmas and Carnival Celebrations at Gulmarg جو یکم جنوری تک جاری رہے گا۔

وادی کے گرجا گھروں میں آج خصوصی دعائیہ مجالس کا اہتمام

author img

By

Published : Dec 25, 2021, 2:34 PM IST

شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے مشہور و معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں کرسمس اور نئے سال کی آمد کے پیش نظر ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں سیاح جمع ہوئے ہیں Tourists in Gulmarg۔

وادی کے گرجا گھروں میں آج خصوصی دعائیہ مجالس کا اہتمام

کرسمس کے موقع پر وادی کے گرجا گھروں کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے جہاں ایک روز قبل ہی خصوصی دعائیہ مجالس کا اہتمام ہوا Christmas Prayers.۔

گلمرگ مقامی و غیر مقامی سیاحوں سے مکمل طور پر بھر گیا ہے۔گلمرگ میں ایک روز قبل ہی گرجا گھر پر برقی قمقمے سجائے گئے تھے۔ کرسمس اور نئے سال کی آمد کے پیش نظر محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام گلمرگ میں 9روزہ 'سرمائی کارنیول' بھی منایا جا رہا ہے جو یکم جنوری تک جاری رہے گا ۔ اس دوران سکائنگ، موسیقی، گیمز، سنو بائیکنگ، آئس اسکیٹنگ اور گنڈولا رائڈ جسیے کئی پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا۔

گلمرگ کے تمام ہوٹل سیاحوں سے بھرے ہوئے ہیں کسی بھی ہوٹل میں ایک کمرہ بھی خالی نہیں ہے ۔ ہر سال ماہ دسمبر گلمرگ میں مصروف ترین مہینہ رہتا ہے ۔امسال بھی گلمرگ میں مسیحی برادری کے مشہور تہوار کرسمس اور نئے سال کی آمد کے پیش نظر سیاحوں کا بے تحاشا رش دیکھنے کو مل رہا ہے۔

سال رواں کے دوران 5 لاکھ 84 ہزار سیاح گلمرگ کی سیر سے لطف اندوز ہوگئے ۔ سال رواں میں ماہ نومبر میں سب سے زیادہ 53 ہزار 2 سو 19 سیاحوں نے گلمرگ کی سیر کی جبکہ ماہ اکتوبر میں 47 ہزار3 سو 84 سیاح گلمرگ کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہوگئے ۔

اس موقع پر سیاحوں نے ای ٹی بھارت کو بتایا کہ جس طرح سے ہمیں کشمیر کے اندر پیار ملتا ہے وہ کسی دوسرے جگہ نہیں ملتا جس کی وجہ سے ہم کرسمس گلمرگ میں ہی مناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : St. Lucas Church Reopened after 30 Years: سرینگر کا تاریخی سینٹ لوکس چرچ کرسمس سے قبل بحال

ہر سال گلمرگ، سونمرگ، پہلگام کے ساتھ ساتھ باقی جگہوں پر بھی کرسمس جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے اور اس سال بھی سیاحتی مقام گلمرگ میں بڑے پیار سے منایا گیاChristmas spreads cheer in Gulmarg۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.