ETV Bharat / state

Illicit Timber Seized in Baramulla: غیر قانونی طور پر کاٹی گئی عمارتی لکڑی ضبط

سوپور میں غیر قانونی طور پر جنگلات سے کاٹی گئی عمارتی لکڑی کو ضبط کرکے پولیس نے تین ملزمین کو حراست میں لے لیا۔ Timber Smugglers Arrested in North Kashmir

timber
timber
author img

By

Published : Feb 7, 2023, 12:00 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں جموں و کشمیر پولیس نے سبز سونے کی اسمگلنگ (Timber Smuggling) کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 10مکعب عمارتی لکڑی ضبط کر لی ہے۔ بارہمولہ پولیس نے اسمگلنگ میں استعمال میں لائی جا رہی گاڑی کو بھی ضبط کر لیا۔ بارہمولہ پولیس نے یہ کارروائی ضلع کے رفیع آباد علاقہ میں انجام دی۔ جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اسٹیشن ڈنگی وچہ اور محکمہ جنگلات کی ایک ٹیم نے بٹ پورہ علاقے میں مشترکہ طور پر ایک ناکہ قائم کیا۔

سوپور پولیس کا کہنا ہے کہ ناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK05-3642 کو روک کر چیکنگ کے دوران گاڑی میں سے 10 مکعب فٹ عمارتی لکڑی - جسے غیر قانونی طور پر جنگل سے کاٹا گیا تھا - برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے عمارتی لکڑی کو ضبط کرکے ملزمین کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ پولیس نے اسمگلنگ کے لئے استعمال میں لائی جا رہی لکڑی کو بھی ضبط کر لیا۔ جموں و کشمیر پولیس نے حراست میں لیے گئے ٹمبر اسمگلرز کی شناخت جنید احمد میر ولد غلام حسن میر، اظہر احمد پارہ ولد غلام محی الدین پارہ اور عبد اللطیف میر ولد عبد الرشید میر ساکنان آدی پورہ، سوپور کے طور پر کی۔

مزید پڑھیں: Illicit Timber Seized in Bandipora بانڈی پورہ میں لکڑی اسمگلنگ کے الزام میں 9 افراد گرفتار

پولیس نے اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر 06/2023 U/S 379 IPC، 26 IF پولیس سٹیشن ڈننگی وچہ میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے ٹمبر اسمگلرز کو غیر قانونی عمل ترک کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی کارروائیاں خصوصاً لکڑی کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی انجام دی جائے گی۔ پولیس نے عوام سے بھی سبز سونے کی لوٹ اور اس کی اسمگلنگ میں ملوث افراد سے متعلق معلومات کو پولیس تک پہنچا کر ایک ذمہ دار شہری کا ثبوت دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.