ETV Bharat / state

بارہمولہ: 12 برسوں سے سڑک کا کام نامکمل - بارہمولہ کی خبر

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع پرنگل سے اوڑی جانے والی سڑک میں گڑھے بن گئے ہیں۔ سڑک پر ہر وقت حادثے کا خطرہ رہتا ہے۔

روڈ میں گڈھوں سے حادثات کا خطرہ
روڈ میں گڈھوں سے حادثات کا خطرہ
author img

By

Published : Jul 10, 2020, 5:30 PM IST

Updated : Jul 10, 2020, 5:42 PM IST

مقامی لوگوں کے مطابق پرنگل بونیار روڈ کی تعمیر کا کام سنہ 2008 سے شروع ہو چکا تھا لیکن ابھی تک روڈ کا کام مکمل نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ روڈ اتنا خراب ہے کہ آئے دن سڑک حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ یہاں ڈرائیوروں، سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں کو خراب روڈ کی وجہ سے کئی مشکلات کا سامنا ہے۔

روڈ میں گڈھوں سے حادثات کا خطرہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ روڈ کا کام بڑے زور شور سے شروع کیا گیا تھا۔ تاہم اچانک نامعلوم وجوہات کے بنا پر کام بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے اس علاقے کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

لوگوں کا الزام ہے کہ متعلقہ حکام اس سلسلے میں کوئی کام نہیں کر رہے ہیں۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ جلد ہی اس روڈ کا کام مکمل کیا جائے تاکہ لوگوں کو راحت مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

خطرے کے نشان سے دو میٹر اوپر بہہ رہا ہے چناب

پرنگل بونیارعلاقہ کے رہائشی محمد عالم نے ای ٹی وی کو بتایا کہ 'محکمہ نے سال 2008 میں اس روڈ کا کام شروع کیا تھا لیکن ابھی تک روڈ مکمل نہیں ہو پایا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 'روڈ بنانے کا کام بڑے زوروشور سے کیا گیا تھا کہ اچانک نامعلوم وجوہات کے بنا پر بند کر دیا گیا'۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی بشیر احمد نے بتایا کہ 'ہم نے اس روڈ کے بارے میں چیف انجینئر سے بھی شکایت کی، لیکن انہوں نے بھی ابھی تک کچھ نہیں کیا۔'

مقامی لوگوں نے اس مسئلے کو جلد حل کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر بارہمولہ سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔

Last Updated : Jul 10, 2020, 5:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.