ETV Bharat / state

بارہمولہ: حکومت لاک ڈاؤن کے دوران تاجروں کو معاوضہ دیں - شمالی ضلع بارہمولہ کے تجارتی پیشہ افراد

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ کے تجارتی پیشہ افراد کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان دنوں کافی پریشان نظر آرہے ہیں۔

بارہمولہ: حکومت لاک ڈاؤن کے دوران تاجروں کو معاوضہ دیں

author img

By

Published : May 16, 2021, 9:34 AM IST

مقامی تجارت پیشہ افراد کا کہنا ہے کہ کشمیر میں لاک ڈاون کی وجہ سے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، جس کے باعث کافی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

بارہمولہ: حکومت لاک ڈاؤن کے دوران تاجروں کو معاوضہ دیں

ان کا کہنا ہے کہ دکانوں کے کرایہ، بینک کے قرض کی ادائیگی ہمارے لئے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے۔

تاجر محمد اشرف گنائی نے حکومت سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے شادیوں کے موسم میں دکانیں بند ہیں جس کی وجہ سے یہاں کے دکان مالکان کو بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال موسم سرما کے موقع پر دکانداروں کو ایک امید ہوتی ہے کہ کاروبار بڑے پیمانے پر ہوگا لیکن گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی سرما میں دکانیں بند پڑی ہیں جس کی وجہ سے تمام طرح کی دکانوں میں کام کرنے والے افراد بے روزگاری کا شکار ہیں۔

ایک اور تاجر طارق احمد نے کہا کہ تجارت پیشہ افراد سے ہی حکومت چلتی ہے لیکن سرکار کو ہمارا کوئی خیال نہیں ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت دکانداروں کو دکانیں کھولنے کا موقع فراہم کرے تاکہ دیگر پریشانیوں کے ساتھ ساتھ ہماری معاشی حالت بھی بہتر ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.